ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سی سی ڈی کا مبینہ مقابلہ 60 سے زائد مقدمات میں مطلوب ڈاکو ہلاک

ٹوبہ ٹیک سنگھ: کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیم نے مبینہ مقابلے میں ایک خطرناک ڈاکو محمد غضنفر کو ہلاک کر دیا، جو ۶۰ سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

پولیس کے مطابق سی سی ڈی ٹیم نے خانے وال کے کبیر والا علاقے میں چھاپہ مارا تو ملزم اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ کے بعد ملزم زخمی حالت میں ملا اور علاج کے دوران دم توڑ گیا، جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے حال ہی میں ٹوبہ کے اروٹی، چٹیاں اور بھسی کے علاقوں میں آٹھ ڈکیتیاں کی تھیں۔

متعلقہ خبریں